بھٹکل:18/ جنوری (ایس اؤنیوز) گذشتہ سال نومبر، ڈسمبر میں منعقد ہوئے بی کام 5ویں سم کے امتحانات میں گروسدھیندرا کالج کے متعلم پرتھویش شٹی نے 92.17فی صد نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج میں اول مقام پایا ہے۔ میگھا نایک اور شویتا آچاریہ نے 91.86شرح کامیابی کے ساتھ دوم اور ونوتا مادیو نائک 90.71فی صد کامیابی کے ساتھ سوم مقام حاصل کرنے کی جانکاری کالج سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
کالج کے 4طلبا انکم ٹیکس میں ، 3اکاؤنٹنگ تھیوری میں ، 3آڈیٹنگ میں اور 8طلبا کاسٹ اکاؤنٹنگ میں 100کو 100نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طلبا کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، پرنسپال ناگیش ایم بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔